سٹی42: سی ٹی او لاہور نے ون ویلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ یا وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ سوشل میڈیا کو خونی کھیل کو فروغ دینے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سائبر پٹرولنگ ونگ 24 گھنٹے ون ویلرز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اور حال ہی میں وائرل ہونے والی لڑکی، لڑکے اور ان کے گروہ کی ویڈیو پر فوری ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
سی ٹی او نے تمام فورس کو ون ویلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ والدین اور اساتذہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں تاکہ وہ اس خطرناک کھیل سے باز رہیں۔
سی ٹی او نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ ون ویلرز کی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تشہیر کے لیے استعمال نہ کریں۔