ڈولفن پولیس کی پٹرولنگ بند، ہیوی بائیکس کیلئے سرکاری پٹرول نہ مل سکا

ڈولفن پولیس کی پٹرولنگ بند، ہیوی بائیکس کیلئے سرکاری پٹرول نہ مل سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : لاہور کے شہری جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر، مہنگی ترین پٹرولنگ فورس مفلوج ہوکر رہ گئی۔ 

لاہور کی سڑکوں پر ڈولفن پولیس کی پٹرولنگ بھی بند ہو گئی۔ ہیوی بائیکس کیلئے سرکاری پٹرول نہ مل سکا، پٹرول پمپس نے بھی مزید سپلائی دینے سے معذرت کرلی، جس کی وجہ سے 5 سو کے قریب ڈولفن اہلکار ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گئے۔ 

دوسری جانب آپریشنز پولیس بھی اپنی مدد آپ کے تحت پٹرول کا انتظام کرنے لگی۔ 

لاہور پولیس حکام نے ایس ایچ اوز کو اپنی مدد آپ کے تحت پٹرول انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔