اوگرا نے ایل پی جی بم گرا دیا

OGRA, LPG Prices increased, SNGPL, SSG, Pakistan energy crisis
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ایل این جی کی قیمتوں میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا نےاکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا  اور اس اضافہ کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی0.50  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی۔ 

اوگرا کےنوٹفیکیشن  کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کر دی گئی۔