معروف قوال امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

معروف قوال امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی؛ معروف قوال امجد صابری کے قتل کے  ماسٹر مائنڈ کو  گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد حافظ قاسم رشید عرف بلال عرف گنجا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم حافظ قاسم رشید کو پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا گیا، تاہم گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد ہوئی۔انھوں نے مزید  بتایا کہ ملزم دوران گرفتاری جیل سے ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے امجد صابری سمیت رینجرز کے 4 جوانوں کا قتل کرایا، ملزم متعدد سنگین نوعیت و دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں تھا تاہم ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ملزم نے اسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل پیر مسعود احمد اور دیگر کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف قوال امجد صابری کو ہم  سے  بچھڑے 6 برس بیت گئے، ان کو  6 سال قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امجد صابری 6 برس قبل 22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے نکلے اور مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اس آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا۔

فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھنے والے امجد صابری کے قاتل تو پکڑے گے اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا بھی سنا دی لیکن بے رحم دہشت گرد تختہ دار پر کب جھولیں گے یہ ایک سالیہ نشان ہے۔

امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت، پاکستان سمیت دنیا بھر کے 17ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔