ورلڈ کپ2023 : جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ2023 : جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈ کپ 2023  کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقا اور بنگلا آمنے سامنے آ گئے ہیں ۔

 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ میچ بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقا تیسرے جب کہ بنگلادیش ساتویں نمبر پر موجود ہے،اس ایونٹ میں جنوبی افریقا اپنے شاندار پرفارمنسز کی بدولت ورلڈکپ جیتنے کے لیے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے۔