افسوسناک خبر،بے قابو ڈمپر نے دلہا دلہن سمیت 6 باراتیوں کو کچل ڈالا

جہلم،دلہا،دلہن،جاں بحق،بے قابو ڈمپر،سٹی42
کیپشن: Groom, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جہلم میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، بے قابو ڈمپر نے دلہا دلہن سمیت 6 باراتیوں کو کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی وادی توپر میں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بریک فیل ہوجانے کے باعث بے قابو ڈمپر نے بارات کی متعدد گاڑیوں کو کچل ڈالا۔

 جس کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت 6 باراتی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8افراد زخمی ہیں، بارات چکوال سے کھیوڑا واپس آرہی تھی۔