سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سےمحروم

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سےمحروم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانوی مصنف سلمان رشدی کی ایک آنکھ کی بینائی جبکہ ایک ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن میں تین گہرے زخمی آئے تھے اور وہ اب ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا  ہے۔75 سا ل کے سلمان رشدی کا ایک ہاتھ بھی بازو کی نس کٹنےسےناکارہ ہوگیا۔

رواں سال 12 اگست کو نیویارک میں تقریب کے دوران سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سینے اور  دھڑ میں 15 زخم آئے تھے جب کہ حملے کے بعد  24 سال کے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سنہ 1988 میں سلمان رشدی کا متنازع ناول ’سٹینک ورسز‘ (شیطانی آیات) شائع ہوا تھا جس پر مسلم دنیا میں انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ بہت سے مسلمانوں نے اسے ’توہین مذہب‘ کے مترادف قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نے کہا تھا کہ انھوں نے متنازع کتاب ’سیٹنک ورسز‘ (شیطانی آیات) کے صرف دو صفحے پڑھ رکھے ہیں۔اس حملے کے ملزم 24 برس کے امریکی نژاد ہادی مطر نے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیاتھا۔

Ansa Awais

Content Writer