شوہر نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو بیچ دیا

husband sold his wife
کیپشن: Sell ​​wife
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اپنی نوعیت ایک ایسا واقعہ منظر عام پر آیا جس کو سننے والے حیران رہ گئے، موبائل فون خریدنے کے شوق میں شوہر نے بیوی کو فروخت کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ایک دلچسپ واقعہ خبروں میں زیرگردش ہے،واقعہ میں شوہر نےسمارٹ فون خریدنے کے لئےاپنی  بیوی کو ہی بیچ  ڈالا، حیران کن واقعہ بھارتی ریاست   اڑیسہ میں پیش آیا جہاں 17 سالہ شوہر  نے سمارٹ فون خریدنے کے لئےاپنی  بیوی کو 55 سالہ کو فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک 26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرایا اور اس کے شوہر کو شادی کے ایک ماہ بعد اہلیہ کو ایک ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

رواں برس اگست میں متعلقہ جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی کو 55 سالہ شخص ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شوہر نے بیوی کو فروخت کرنے کے بعد ملنے والی رقم سے کھانا کھایا اور سمارٹ فون خریدا، گاؤں واپسی پر جب گھر والوں نے لڑکے سے بیوی سے متعلق سوال کیا تو اس نے بتایا کہ بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا پڑی کیوں کہ مقامی افراد اس بات پر بضد تھے کہ خاتون کی قیمت ادا کی گئی ہے لہٰذا اسے گاؤں سے نہیں لے جانے دیں گے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer