ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

Metro Bus and Orange Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) شہر میں احتجاج اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس آج بھی محدود چلے گی جبکہ اورنج لائن ٹرین مکمل بند رہے گی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے ہدایات کے بعد میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او تک چلایا جارہا ہے جبکہ میٹرو بس سروس ایم اے او سے شاہدرہ تک بند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راوی ٹول پلازہ کی مرمت اور ٹریک پر سے کنٹینرز ہٹانے تک میٹرو بس سروس محدود رہے گی۔ 

 دوسری جانب اورنج لائن کے چار اسٹیشنز کے متاثر ہونے کے باعث ٹرین بند رہے گی، اورنج لائن ٹرین سروس کو بند ہوئے آج پانچواں روز ہے، اورنج لائن ٹرین کو منگل کے روز آپریشنل کیا جانا متوقع ہے۔

علاوہ ازیں حکومت اورمذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مظاہرین منگل کی شام تک سڑکوں پر رہیں گے جس کے بعد سڑکوں کو کھول دیا جائے گا، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے مذہبی جماعت کے شرکاء نے مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer