(عابد چوہدری)رات کی تاریکی میں ڈرائیورز کو چوکس رکھنے کے لیے موٹروے پولیس نے حل نکال لیا، لاہور میں سنٹرل زون اور ایم تھری پر موٹروے پولیس نیند سے بچنے کے لیے ڈرائیورز میں چیونگم تقسیم کر نے لگی۔
تفصیلات کے مطابق دوران ڈرائیونگ سو جانا خطرناک حادثات کی اہم وجہ ہے، لاہور کے علاقہ سنٹرل زون اور ایم تھری پر موٹروے پولیس نیند سے بچنے کے لیے ڈرائیورز میں چیونگم تقسیم کر نے لگی۔ لاہور میں ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھاکہ ڈرائیورز رات کے وقت مسلسل سفر کی بجائے مناسب وقفے بعد آرام کریں،تھکاوٹ اور نیند کا پورا نہ ہونا حادثات کی وجہ بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے، ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 348ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور22مسافر410اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
گزشتہ ماہ رپورٹ ہونے والے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ194ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جن میں صوبائی درالحکومت198متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد78حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ55حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
لاہور میں سالانہ دو ہزار سے زائد ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور انکے مقدمات تو درج کیے جاتے ہیں لیکن زمینی حقائق مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور کارروائی نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا انویسٹی گیشن ونگ اپنا کردار ادا کرئے گا۔