زاہد چودھری: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (پی ہوٹا) کے اجلاس میں جنرل ہسپتال کو بون میرو اور کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن کے علاوہ کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کی بھی اجازت دے دی گئی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر عامر زمان، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، مرکزی صدر پی ایم اے ڈاکٹر اظہار چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا، پیٹرن ان چیف پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواینٹرولوجی پروفیسر غیاث النبی طیب، صدر آفتھلمولوجی سوسائٹی آف پاکستان ڈاکٹر جاوید چوہدری اور ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر وسیم نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ہوٹا کی بہتری کے لیے آئی ٹی سروسز حاصل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ٹرانسپلانٹیشن، آئی بینکنگ اور کورنیئل ڈیزیز کے لیے گائیڈلائنز بھی منظور کی گئیں۔