ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم ملک نے تعطیلات کا اعلان کردیا

اہم ملک نے تعطیلات کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے ایک ساتھ دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، چھٹیاں رواں ہفتے ہوں گے جس کے تحت سرکاری و نجی ادارے بند ہونگے، چھٹیوں کا اعلان قومی دن کی مناسبت کی بنا پر کیا گیا۔

عمانی نیوز ایجنسی (ONA) کے مطابق قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین دونوں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے، چھٹیاں رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہوں گی، اداروں میں دوبارہ کام اتوار 30 نومبر کو  شروع ہوگا۔ 

عمان پہلی بار 2025 میں شروع ہونے والے دو دنوں کے دوران قومی دن منائے گا جس کا شاہی فرمان سلطان ہیثم بن طارق نے جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم اب یہ تبدیلی شہریوں اور رہائشیوں کو زیادہ وقت فراہم کرے گی تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں، عمان کی ثقافت، تاریخ اور قومی یکجہتی کو اجاگر کر سکیں، اور ملک کی ترقیاتی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کر سکیں۔