ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور حملہ، فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے: وزیراعظم

پشاور حملہ، فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے: وزیراعظم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا گیا۔

 وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ تین دہشت گردوں نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر دیا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا، ایک خودکش بمبار گیٹ پر ہی پھٹ گیا جبکہ دو حملہ آوروں کو ایف سی جوانوں نے گولیاں مار کر جہنم واصل کر دیا۔