بلاول کے بعد آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے

بلاول کے بعد آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عاجز جمالی: سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری دبئی  پہنچ گئے۔

 ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اسلام آباد سے دبئی  کیلئے پروازبھری، ان سے قبل ان کی بہن فریال  تالپور  بھی دبئی پہنچ چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے متعددسینئر رہنما وں کا بھی دبئی پہنچنے کا امکان ہے جہاں اہم بیٹھک متوقع ہے ۔

 واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ خیبر پختونخوا مکمل کرکے دبئی چلے گئے  تھے اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے بہنوں آصفہ،بختاور اور خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی ہے ۔