بابراعظم کا ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہنے پر سعود کا دلچسپ جواب

بابراعظم کا ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہنے پر سعود کا دلچسپ جواب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے بابراعظم کے ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کے مخاطب کرنے پر دلچسپ جواب دیدیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر سعود شکیل نے کہا کہ یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے ’چھوٹا ڈان‘ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیل کر عوام اسکو تفریح فراہم کرسکیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer