مقامی مارکیٹس میں لوہے کی قیمت میں بڑی کمی

مقامی مارکیٹس میں لوہے کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: تعمیراتی صنعت کیلئے اچھی خبر ، لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔ 

تفصیلا ت کے مطابق شہر کی لوہا مارکیٹوں میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔ مقامی لوہا مارکیٹوں میں سریا 5 سے 10  ہزار روپے سستا ہوگیا، جبکہ لوکل سریا 5 ہزار کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا۔ اس کے علاوہ برینڈڈ سریا 10 ہزار کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن میں بکنے لگا ۔ 

تعمیراتی صنعت سے وابستہ بزنس کمیونٹی اور صارفین سریا سستا ہونے پر خوش ہوگئے۔