ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے تشویشناک خبر،خطرے کی گھنٹی بج گئی

ہوائی سفر ،پی آئی اے، لاہور ائیرپورٹ ،سٹی42
کیپشن: Aeroplane ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ،11ماہ میں پرندے ٹکرانے کے 57واقعات رپورٹ ہوئے۔
طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے زیادہ واقعات لاہور ائیرپورٹ پر ہوئے، پی آئی اے نے واقعات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔جنوری تا اکتوبر 53اور نومبر میں4واقعات رپورٹ ہوئے،پرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پی آئی اے  کی رپورٹ کے مطابق  سب سے زیادہ 21 واقعات طیاروں کے لینڈنگ کے دوران ہوئے،دوران اپروچ 12 واقعات رپورٹ ہوئے ،ٹیک آف کے وقت پرندے ٹکرانے کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔پرندے ٹکرانے سے پانچ طیاروں کو نقصان پہنچا ۔۔69واقعات میں طیارے بڑے نقصان سے محفوظ رہے ۔کراچی ایئرپورٹ پر جنوری تا اکتوبر 6 رواں ماہ 2واقعات ہوئے،مجموعی طور پر 8طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔