ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کی تعیناتی کامعاملہ ،حکومت کا پلان بی سامنے آ گیا

Shehbaz Sharif
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے بعد حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے متبادل آپریشنز پر غور شروع کردیا۔

صدر کی طرف سے وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کی صورت میں حکومت کا پلان بی سامنے آ گیا، جس کے مطابق حکومت سیکرٹری کابینہ سے رولز آف بزنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف کی تقرری کی سفارش کو فہرست سے نکال دے گی۔

ذرائع سیکریٹری کابینہ کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعظم آفس صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے لے گا، ایوان صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے کر وزیراعظم خود تقرریوں کی منظوری دے دیں گے،حکومت کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 کے رول 15- اےمیں ترمیم کی منظوری لے سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری لئے بغیر بھی وزیراعظم رول 57 کے تحت رولز میں از خود نرمی کا اختیار رکھتے ہیں، کابینہ سے رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے یا وزیراعظم خود رولز میں نرمی کریں۔وزیراعظم سارا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھیں گے جس پر بحث کے بعد حکومت کابینہ فیصلہ کرے گی۔