ویب ڈیسک:سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست مسترد کی۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار شبیر اسلم پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔