ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سےنوجوان ہلاک

گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سےنوجوان ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 20 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نواں کوٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نواں کوٹ میں اتوار کے روز موٹر سائیکل سوار شہزاد گردن پر ڈور پھرنے سے ہلاک ہو گیا تھا، نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ دار ملزمان غلام محی الدین، باسط اور خالد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تحویل سے کیمیکل اوردھاتی ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer