(فہد علی)فیروز پور روڈ ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث پل سے نیچے گر گیا ۔ حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ، ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے ٹرک کو مین روڈ سے ہٹایا ۔
ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہو کر پل سے نیچے آ گرا ، ٹرک پل سے نیچے گرنے پر مکمل تباہ ہو گیا ، ٹرک میں تین لوگ سوار تھے جن میں سے ڈرائیور شدید زخمی ہوا ۔
صدیم نامی ٹرک ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ٹریفک پولیس نے ٹرک کو کرین کی مدد سے مین روڈ سے ہٹا دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے گزشتہ دنوں بھی پرانا کاہنہ سٹاپ سیوریج پائپ لائن میں خرابی کے باعث پانی کا نکاس متاثر ہونے سے بڑی مقدار میں پانی مین روڈ اور سروس روڈ پر جمع ہوگیا، ٹریفک کی لمبی قطاریں شہریوں کو آمد و رفت میں مسائل کا سامنا رہا۔علاوہ ازیں گلاب دیوی انڈر پاس کی تعمیرکے باعث بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔