ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دال مسور اور سفید چنے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

Price increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دال مسور اور سفید چنوں نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی، اوپن مارکیٹ میں دال مسور اور سفید چنے کا ریٹ چالیس روپے فی کلو بڑھ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق دال مسور 320 روپے اور سفید موٹے چنے 300 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔  مہنگائی میں رو ز بروز اضافے کا براہ راست اثر متوسط اور دیہاڑی دا ر طبقے پر پڑا ہے۔حا ل ہی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی اثر انداز ہو اہے۔

 واضح رہےخ کہ پہلے ہی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مہنگائی کے ستائے عوام کو باہر سے مہنگے کھانوں کی خریداری کرنا پڑ رہی ہے اورہوٹل اور ریسٹورنٹس کی جانب سے کھانے کی قیمتوں میں 50سے 100 فیصد تک اضافہ کردیاگیا،دال کی ہاف پلیٹ 40روپے سے 50 ،چکن کی ہاف پلیٹ 120 روپے سے بڑھ کر 180 روپے کی ہوگئی۔

 گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی اکثریت پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے کھانا خرید کر کھا رہی ہے۔مہنگائی سے پریشان عوام اضافی بجٹ کے باعث جہاں پہلے ہی سسک رہے ہیں ،وہیں ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے پکے ہوئے کھانوں کی قیمتوں میں 100 ٖفیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے پکے پکائے کھانوں کی قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔