نوجوان کی گن پوائنٹ پر کزن کے ساتھ زیادتی

Rape Case
Rape Case

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بہاولنگر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی۔

پولیس کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کے علاقے بستی صادیکا میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا جس میں یاسمین کو گن پوائنٹ پر اپنی حوس کا نشانہ بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ متاثرہ لڑکی کا حقیقی چچا زاد ہے۔ 

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق لڑکی کا چچا زاد ملزم ندیم یاسمین پر بری نظر رکھتا تھا اور اسی وجہ پر اسے گھر میں آنے سے منع کیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم میرا حقیقی بھتیجا اور پڑوسی ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔