لاہوریے بدترین سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث سراپااحتجاج

لاہوریے بدترین سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث سراپااحتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان ) بڑھتی ہوئی سردی کی شدت نے لاہوریوں کے لئے نت نئے مسائل بھی کھڑے کر دیئے , سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر، ٹاون شپ کے مکین سوئی گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ کے علاقہ شیراز ٹاؤن کے مکین سوئی گیس کی غیراعلانیہ بندش کے خلاف سڑک پر نکل آئے , مظاہرین نے گیس کی فراہمی کے لئے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر گیس کا بِل جمع کرواتے ہیں اسکے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔علاقہ مکین کہتے ہیں کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی گزشتہ کئی برسوں سے ایک طرف سوئی گیس کی بندش ہوتی ہے تو دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ان کے لئے مالی مشکلات کا سبب بنتا ہے۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث ان کے روزمرہ معمولات بری طرح سے متاثرہورہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer