شوہروں سے زیادہ کمانے والی خواتین کیا اثر چھوڑتی ہیں؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

شوہروں سے زیادہ کمانے والی خواتین کیا اثر چھوڑتی ہیں؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شوہروں سے زیادہ کمانے والی خواتین مردوں پر کیا اثر چھوڑتی ہیں؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی ۔

ملازمت پیشہ خواتین کی آمدنی ان کے شوہروں میں ذہنی تناﺅ میں کمی یا اضافے کا بھی سبب بنتی ہے۔ یہ انکشاف برطانوی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں کیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف لندن کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگر بیوی کی آمدنی شوہر سے زیادہ ہو تو اس سے شوہر ذہنی تناﺅ اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔ بیوی کی آمدنی اس وقت شوہر کی نفسیاتی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے جب وہ گھر کی مجموعی آمدنی کے 40فیصد سے کم ہو۔ اگر بیوی کی آمدنی اس سے بڑھ جائے تو شوہر کی ذہنی صحت پر اس کے منفی اثرات بھی بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 6ہزار جوڑوں کی آمدنی اور ان کی ذہنی صحت پر اس کے اثرات کا 15سال تک جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ونیزا گیش کا کہنا تھا کہ شوہر اس وقت سب سے زیادہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں جب وہ اپنے گھر کے واحد کفیل ہوتے ہیںا ور سارا بوجھ ان کے کندھوں پر ہوتا ہے۔ اگر بیوی کما رہی ہو اور اس کی آمدنی شوہر کی آمدنی کے 40فیصد تک ہو، تو اس سے شوہروں کی ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم اگر بیوی کی آمدنی شوہر کی آمدنی سے بڑھ جائے تو ایسی صورت میں بھی شوہر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے ایک اور تحقیق میں سائنسدانوں نے  اکیلے پن کا علاج دریافت کرلیا  ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کی گیگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو کہ اکیلے پن کے شکار مرد کو گرل فرینڈ کا ہاتھ تھامنے کا احساس دے گی۔ڈیوائس کو ’’ مائی گرل فرینڈ ان واک‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ جدید روبوٹک ہاتھ ہے اور اس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ اگر آپ اس ہاتھ کو تھامیں گے تو یہ ہو بہو اصلی ہاتھ کا احساس فراہم کرے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer