"دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے افتتاحی اور چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔

لاہور ہائیکورٹ اور برٹش ہائی کمیشن کے زیراہتمام پی سی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کو درپیش چیلنجز اور مقدمات کے گواہوں کے تحفظ سمیت دیگر امور پر اظہار خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ سرادر محمد شمیم خان نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے چیلنجز کا سامنا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

افتتاحی تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کہا کہ دہشتگردوں نے معیشت، ریاستی اداروں کو نقصان پہنچایا، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر قانون نافذ کرنے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا

انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ایڈمن جج جسٹس محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی ججز کی کارکردگی کو مزید بہتر کرناوقت کا تقاضا ہے، دہشتگردوں کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ جسٹس محمد قاسم خان نے برٹش ہائی کمیشن کی جانب سے سمپوزیم کے انعقاد کو سراہا۔

سیمینار میں بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہاشم خان کاکڑ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس اسد جاوید گھرال، جسٹس انوار الحق پنوں، شمس الدین میکن سمیت برٹش ہائی کمیشن کے نمائندے اور صوبہ بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں اے ٹی سی ججز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔