ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

تحریک انصاف کے رہنما پر قاتلانہ حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تحریک انصاف کے رہنما عمران عاشق پر قاتلانہ حملہ ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران عاشق کامران بلاک اقبال ٹاؤن  میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ   موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔   قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی ۔

 فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

Sughra Afzal

Content Writer