ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا.

تفصیل کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ جس کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال ، اسلحہ کی  نمائش اور جلسے جلوسوں  پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کسی بھی مقام پر پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer