عابد چوہدری: لاہور میں سندر کے علاقے میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے اپنی اہلیہ طاہرہ کو اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تو اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں خاتون شدید زخمی حالت میں خون میں لت پت پائی گئی پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے ملزم شہباز کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جبکہ زخمی خاتون بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین کو محفوظ بنا کر فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔