ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ نے ایران کا امریکی جھنڈے والا نقشہ شیئر کر دیا، نئی بحث چھڑ گئی

ٹرمپ نے ایران کا امریکی جھنڈے والا نقشہ شیئر کر دیا، نئی بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کے نقشے پر امریکی پرچم والی تصویر شیئر کر دی، جس کے بعد عالمی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پوسٹ کے کیپشن میں “یونائیٹڈ اسٹیٹس آف مڈل ایسٹ؟” لکھا، جبکہ یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو مستقل شکل دینے کیلئے حساس سفارتی مذاکرات جاری ہیں۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی یہ پوسٹ خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو متاثر کر سکتی ہے اور اس سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات سفارت کاری کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور ایرانی عوام کو مزید متحد کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ماضی میں یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہے کہ امریکہ ایران میں رجیم چینج یا طویل قبضے کا خواہاں نہیں، تاہم حالیہ پوسٹ کو کئی مبصرین نے اس پالیسی کے برعکس قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹس کرتے رہے ہیں۔