ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ہیلپ لائن 130 جزوی متاثر، شہریوں کیلئے متبادل نمبر جاری

موٹروے ہیلپ لائن 130 جزوی متاثر، شہریوں کیلئے متبادل نمبر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ہائی وے موٹر وے  نے موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث ہیلپ لائن 130 کی سروسز جزوی طور پر متاثر ہیں۔

موٹروے پولیس کے اعلامیے کے مطابق شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر مختلف موٹروے پولیس سیکٹرز کے متبادل رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کسی بھی ایمرجنسی، حادثے یا مدد کی صورت میں متعلقہ موٹروے پولیس یونٹس کے متبادل نمبرز پر فوری رابطہ کریں۔