ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ،بلیو ،اورنج اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا

گرین ،بلیو ،اورنج اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سی ڈی اے  اسلام آباد میں گرین ،بلیو ،اورنج  اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں  اضافہ نہیں کرے گی۔ 

 ترجمان سی ڈی اے  کے مطابق 26 مئی سے اربن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔سی ڈی اے کے تحت اسلام آباد کے 17 روٹس پر بسیں چلتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے بسوں میں روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں ۔ میڑو  بسوں اور فیڈر الیکٹرک بسوں پر دی جانیوالی سبسڈی کم کی جائے گی ۔ ان بسوں پر سبسڈی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے گی ۔

ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بسوں پر سی ڈی اے سالانہ ساڑھے 3 ارب روپے سبسڈی دے رہا ہے۔ کرائے بڑھانے کے باوجود سی ڈی اے سالانہ ڈیڑھ سے پونے 2 ارب روپے سبسڈی ادا کرے گا۔