ملک اشرف : برطانوی قونصلیٹ کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی کے متعلق کیس، لاہور ہائیکورٹ نے کیس 27 مئی سماعت کیلئے مقرر کردیا.
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ برطانوی قونصلیٹ کی درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا ،،برطانوی قونصلیٹ کاؤنٹی سرے کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد مرزا پیش ہوں گے، گزشتہ سماعت پر دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرتے کیس دوسرے ڈویژن بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی تھی ۔