ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر حاضری کے باعث معطل ہونے پر کانسٹیبل کا اے ایس آئی پر حملہ

غیر حاضری کے باعث معطل ہونے پر کانسٹیبل کا اے ایس آئی پر حملہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لااینڈ آرڈرڈیوٹی سے غیر حاضری کے باعث معطل ہونے پرکانسٹیبل آپے سے باہر ہوگیا، اہلکار نےغیر حاضری لگانے والے اے ایس آئی کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق 9مئی کو ڈیوٹی سے غیر حاضری کے باعث معطل ہونے پر کانسٹیبل آپے سے باہر ہوگیا، معطل اہلکارتوقیرنے تھانے پہنچ کر غیر حاضری لگانے والے اے ایس آئی ذوالفقار کو گالیاں دیتے پسٹل تان لیا۔ایس ایچ او سبزہ زاراور ملازمین نےکانسٹیبل توقیر کو قابو کرکے پسٹل چھینا جس دوران کانسٹیبل توقیر نے چھری کے وار کر کے ایس آئی ذوالفقار کو زخمی کر دیا۔

اے ایس آئی ذوالفقار کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ کانسٹیبل توقیر تھانے سے فرارہو گیا،پولیس نے اے ایس آئی ذوالفقار کی مدعیت میں اقدام قتل دیگر سنگین دفعات کے تحت اہلکار توقیر کے خلاف مقدمہ کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

Bilal Arshad

Content Writer