استھما کی شکایت؛ خدیجہ شاہ کی جیل وین میں حالت غیر ہوگئی 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ کی جیل پریزن وین میں حالت غیر ہوگئی ۔

 تھانہ سرور روڑ کے تفتیشی افسر  محمد سرور کے نہ پہنچنے کے باعث خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا ،تفتیشی افسر لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث لیٹ ہیں ،گرمی سے خدیجہ شاہ جا برا حال ہو گیا،خدیجہ شاہ نے کہا کہ گاڑی میں گرمی اور گھٹن سے برس حال ہے ،وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ گاڑی بھی کافی دیر سے دھوپ میں کھڑی ہے ،وکلاء کے کہنے پر گاڑی ہو درختوں کے سائے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔

 خدیجہ شاہ نے گاڑی سے پولیس اہلکار سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری طبعیت خراب ہورہی ہے ،شدید گرمی ہے، سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے، ساتھی ملزمہ نے بتایا کہ خدیجہ استھما کی مریض بھی ہیں، پولیس حکام نے جواب دیا کہ گاڑی کو چھاؤں میں کر دیتے ہیں، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ آپ کے تفتیشی افسر ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جیسے ہی آئے گے تو کمرہ عدالت پیش کریں گے،خدیجہ نے بتایا کہ مجھے استھما  کی بیماری ہے۔