مریم اورنگزیب نے عمران خان کے تشدد و  انتشار  کی ویڈیوز شیئر کردیں

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے تشدد و  انتشار  کی ویڈیوز شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور  انتشار  کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیوز  شیئر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کیپشن میں لکھا  کہ ‏خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ، سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا لاقانونیت ہے،  قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ‏قوم نہ بھولے، یہ ہیں وہ فسادی اور فتنہ جو ملک میں پھرانتشار پھیلانے آرہے ہیں۔