ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ۔ لاہور کے اہم راستے سیل

پی ٹی آئی لانگ مارچ۔ لاہور کے اہم راستے سیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لانگ مارچ کے شرکاء کا راستہ روکنے کیلئے حکومت نے دریائے راوی کے پل پر شہر کے خارجی راستے کو سیل کردیا۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا کہ راوی پل کا راستہ بھاری کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا جبکہ پرانا راوی پل پہلے ہی بڑی ٹریفک کے لیے بند ہے۔شہریوں نے متبادل راستے کے طور پر میٹرو بس سروس ٹریک کواستعمال کرنا شروع کردیا، اسلام آباد جانے والے راستوں کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سگیاں پل کو بھی ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کردیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر