کپیٹن سجاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کپیٹن سجاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے کپیٹن سجاد کی نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کر دی گئی۔ شہید کے اہلخانہ سمیت پی آئی اے کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔شہید کی میت گھر پہنچی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی کاکہناہے سجاد نے جانے سے پہلے اپنے بیٹوں کے لیے مجھے عیدی کےپیسے پکڑائے ۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے کپتان سجاد گل کے جسد خاکی کو کراچی سے لاہور ایئر پورٹ پہنچا یا گیا، شہد اکی نماز جنازہ ائیرپورٹ کارگو کمپلیکس میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید سجاد گل کی میت ورثا کے حوالے کی گئی ،اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
کپتان سجاد گل کی نماز جنازہ ڈیفنس کی جامع مسجد میں بھی ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میان اسلم اقبال سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شہید کے والد گل محمد بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کر تےہوئے کہا سجاد گل ان کابیٹا بھی تھا اور دوست بھی, ان کی بیوی کے انتقال کے بعد اس نے ہی دیکھ بھال کی۔ واضح رہے کہ شہید سجاد گل کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔

ادھر پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہیدفلائٹ انچارج فرید احمد چوہدری کی  بھی نماز جنازہ نذیر گارڈن جلو میں ادا کر دی گئی، ہر آنکھ شہید کیلئے پرنم تھی، فرید احمد چوہدری کے جسد خاکی کوقومی پرچم میں لپیٹ کر گھر لایا گیا۔

فضائی میزبان فرید احمد چوہدری کا جسدخاکی ایئرپورٹ سے ان کے گھر نذیر گارڈن جلو پہنچا تو جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے،نماز عشاء کے بعد شہیدکی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

شہید فرید احمد چوہدری پی آئی اے میں فلائٹ انچارج تھے۔مسافروں کی میزبانی سمیت فلائٹ کی تمام انتظامی امور ان کی ذمہ داری ہوا کرتے تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے،ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ نمازہ جنازہ کے بعد مرحوم کا جسد خاکی تدفین کیلئے بھٹہ چوک باغ رحمت روانہ کیا گیا۔

شہید کی نمازہ جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرہرآنکھ اشکبار دکھائی دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer