سٹی42: 4 لاکھ اساتذہ تبادلوں کیلئےخوار، سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کردی، آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے نائب صدرآصف گوہر کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن بغیرہوک ورک کے لانچ کی گئی۔
سکول ایجوکیشن نے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کیلئے تیسری بار تاریخ میں توسیع کردی، اب درخواستیں 27 مئی سے 3 جون تک وصول کی جائیں گی، تبادلوں کیلئے پہلے اساتذہ کو27 مئی تک اپنے کوائف کا درست اندراج کرنا ہوگا۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدرآصف گوہر کا کہنا ہےکہ بہتر ہوتا کہ ایپلی کیشن لانچ کرنے سے پہلےافسران کو تربیت دی جاتی، انکا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن میں بے شمار خامیاں ہونےسے ابھی تک سینکڑوں اساتذہ کی تبادلوں کیلئے درخوستیں اپ لوڈ نہیں ہوسکیں۔
آصف گوہر کامزید کہنا تھا کہ سیکرٹری ایجوکیشن بار بار تاریخ بڑھانےکی بجائےاساتذہ کوتبادلوں کی سہولت فراہم کریں، سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایپلی کیشن میں بہتری لائی جارہی ہے۔