چینی کی منہ مانگی قیمت سے خریدار پریشان

چینی کی منہ مانگی قیمت سے خریدار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم)  رمضان بازاروں میں چینی پر 5 روپے سبسڈی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے کے برعکس 60 کی بجائے 65 روپے میں فروخت جاری، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارروائیاں کرنے سے روک دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی دوہری پالیسیوں سے شہری مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ سرکاری نرخ نامے بھی مزاق بن گئے۔ رمضان بازاروں میں چینی پر 5 روپے کی سبسڈی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے اضافی بٹورنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کا سرکاری ریٹ ہول سیل 58 اور ریٹیل 60 جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو 65 روپے فی کلو تک بیچنے والوں کے خلاف جرمانے نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہے، جس وجہ سے شہر میں چینی کی منہ مانگی قیمت وصول کی جا رہی ہے۔