ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید تعطیلات کے دوران 34,060 ایمرجنسیز پر ریسکیو سروسز فراہم

 عید تعطیلات کے دوران 34,060 ایمرجنسیز پر ریسکیو سروسز فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا عید تعطیلات کے دوران ریسکیو آپریشن کا جائزہ اجلاس ہوا ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا عید تعطیلات کے دوران ریسکیو آپریشن کی جائزہ میٹنگ ریسکیو ہیڈ کووارٹرز لاہور میں ہوئی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر و انچارج ونگ شریک ہوئے اور ضلعی افسران نے ویڈیو لنک سے شرکت کی ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو نے عید تعطیلات کے دوران 34,060 ایمرجنسیز پر ریسکیو سروسز فراہم کیں۔دل کے امراض کے 5,779افرادکوایمرجنسیزسروسزفراہم کی گئیں۔معدے کے 4,782، اعصابی و نفسیاتی 2,795سروسز فراہم کی گئیں۔سانس کی بیماریوں کے 2,762 ، بخار و الرجی 1,395 و دیگر 3,632سروسز فراہم کی گئیں ۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 5 ہزار 569 ٹریفک حادثات میں 99 افراد جاں بحق اور 92 ہزار 211 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی شید ید زخمیوں کو ضلعی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔