(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کاسوشل میڈیا پر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے حوالے سے جاری کوششوں کا بیان ری ٹویٹ کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا بیان میں کہاتھا۔پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے مفاد میں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم اور مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکہ اور ایران کی رضامندی کی صورت میں، پاکستان جاری تنازع کے جامع حل کے لیے بامعنی اور فیصلہ کن مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھے گا اور اس کے لیے مکمل تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،اسٹیووٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App