ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال   لاہور میں 763موٹر سائیکلیں چور ی، 20  گن پوائنٹ پر چھین گئیں

 رواں سال   لاہور میں 763موٹر سائیکلیں چور ی، 20  گن پوائنٹ پر چھین گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورمیں رواں سال  763موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ 20 گن پوائنٹ پر چھین گئیں۔
لاہور شہر میں اسلحہ زور پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 20 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 783 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔
کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 6، 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے۔صدر ڈویژن سے 4، سٹی ڈویژن سے 3 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کا ایک مقدمہ درج ہوا ۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 190 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 172 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 156 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
سٹی ڈویژن سے 100، سول لائنز ڈویژن سے 88 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کے 77 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔