ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطرپر ڈولفن کی کاروائیاں، 28 ملزمان گرفتار 

عید الفطرپر ڈولفن کی کاروائیاں، 28 ملزمان گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں عید الفطر کے  تینوں دنوں میں ڈولفن کی کاروائیوں میں 28 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
 ترجمان ڈولفن کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے ڈولفن ٹیموں نے مختلف جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 28 ملزمان گرفتار کئے جن میں عید الفطر کے ایام میں ون ویلنگ کے مرتکب 14 ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔

چوری، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 05 ملزمان حراست میں لئےگئے۔اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان سے اسلحہ برآمدکرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔

ڈولفن سکواڈ نے 2 اشتہاری، 1 عدالتی مفرور و 3لسٹڈ عادی ملزم کو بھی گرفتار کیا۔جبکہ عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 4 ملزمان  سے پتنگیں و ڈور برآمدکرکے گرفتاری کی گئی ۔دوران پٹرولنگ 3چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں جو متعلقہ تھانوں کے حوالےکردی گئیں۔