ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جزیرہ ایئر کا کویت سے القیصومہ کے راستے لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان

جزیرہ ایئر کا کویت سے القیصومہ کے راستے لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :جزیرہ ایئرنے کویت سے سعودی عرب کے شہر القیصومہ کے راستے لاہور کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس سے مسافروں کو مزید سفری سہولت میسر آئے گی۔

ایئرلائن حکام کے مطابق جزیرہ ایئر سعودی شہر القیصومہ کے ذریعے کویت سے لاہور کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔ اس نئے روٹ پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 مارچ سے کیا جائے گا جبکہ ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ نئی پروازوں کے آغاز سے پاکستان، کویت اور سعودی عرب کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سفری آپشن دستیاب ہوں گے۔

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ اس روٹ کے آغاز کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ توقع ہے کہ نئی پروازوں سے اوورسیز پاکستانیوں اور بزنس ٹریولرز کو خاص فائدہ ہوگا۔