ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2025 میں پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک قرار دیدیا۔

 رپورٹ کے مطابق 2025میں خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم رکھی گئی،143 ممالک اور خطوں میں سے 130 نے ہدایات پر عمل نہیں کیا، پاکستان میں خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار تقریباً 13 گنا زیادہ تھی۔

 ڈبلیو ایچ او کے مطابق سب سے زیادہ آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا، آلودہ ممالک کی فہرست میں بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہا۔

 عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے آلودہ 25 شہروں میں زیادہ تر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع تھے، گزشتہ میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت کا لونی تھا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer