ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کیلئے بڑی شرط عائد

عازمین حج کیلئے بڑی شرط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے حج 2025کے  زائرین کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی۔

  سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حج میں تمام شہریوں اورغیرملکیوں کومیننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی، ویکسینیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق  بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔ سعودی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔