ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی پاسپورٹس اور ویزے بنانے والے منظم نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

جعلی پاسپورٹس اور ویزے بنانے والے منظم نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: جعلی پاسپورٹس اور ویزے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام، لاہور ا ئیرپورٹ سے منظم نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار۔
ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر کارروائیاں جاری ہیں، ائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری، مسافر سے جعلی پاسپورٹس اور ویزے برآمد کرلئے گئے۔
جعلی غیر ملکی پاسپورٹس اور شینگن ویزے بیرون ملک منتقل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا، گرفتار مسافر کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے شارجہ جارہا تھا۔
امیگریشن کے دوران ملزم کے مشکوک ہونے پر سامان کی تلاشی لی گئی، ملزم سے اٹلی کے 3، فرانس کے 2 اور پرتگال کے 2 جعلی ویزے بھی برآمد ہوئے۔
ملزم نے عثمان اور نعمان نامی ایجنٹوں سےجعلی دستاویزات بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی، جعلی دستاویزات کی بنیاد پر یو اے ای میں پہلے سے موجود مسافروں نے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔
جعلی دستاویزات پر یو اے ای میں موجود مسافروں نے اٹلی اور فرانس جانا تھا، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے، مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔
شہری اپنے سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں،ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔