عابد چودھری:چھٹی لینے والے پولیس اہلکار کے جنسی استحصال کی خبر کا معاملہ, ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا خبر کی بنیاد آن لائن پورٹل پر ایک نامعلوم درخواست ہے۔
درخواست میں وقوعہ کا وقت یا تاریخ کا حوالہ بھی موجود نہیں، مسلسل کوشش کے باوجود درخواست دہندہ کا کوئی سراغ نہیں ملا، جس دفتر پر الزام لگایا گیا وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ سے مانیٹرنگ ہوتی ہے۔
درخواست میں لگائے گئے الزامات میں ہرگز کوئی صداقت نہیں، جھوٹی درخواست دینے والے نامعلوم شخص کیخلاف مقدُمہ درج کروایا جا رہا۔
قبل ازیں یہ خبر منظرعام پر آئی تھی کہ لاہور پولیس کا اہلکار چھٹی لینے کے چکر میں جنسی استحصال کا شکار ہوگیا، متاثرہ کانسٹیبل نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروادی۔
درج درخواست میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والے پولیس اہلکار نے بتایا کہ سی سی پی او دفتر میں تعینات انسپکٹر نے چھٹی مانگنے پر جنسی استحصال کیا،مذکورہ انسپکٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔