پاکستان میں پام سنڈے کے جلوسوں اور دعائیہ اجتماعات میں لاکھوں مسیحیوں کی شرکت

Palm Sunday in Pakistan , City42, PAlm Sunday Lahore, /Kot Lakhpat Church, Regal Chowk Cathedral. City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی مسیحیوں نے آج  کھجوروں کے اتوار ( پام سنڈے)  کی عبادات  کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کیں۔ مسیحی روایات کے مطابق  پام سنڈے خضرت عیسیٰ المسیح کی یروشلیم تشریف آوری کے دن کی یاد میں ہر سال ایسٹر کی عید سے ایک ہفتہ پہلے والے اتوار کو ہوتا ہے۔پام سنڈے کو مسیحی روایات کے مطابق مقدس ہفتہ کے آغاز کا دن تصور کیا جاتا ہے۔ آج پام سنڈے کے اجتماعات میں ملک بھر میں لاکھوں مسیھیوں نے شرکت کی۔

کھجوروں کے اتوار ( پام سنڈے) کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوتے ہیں جو ہر اتوار کی عمومی عبادت کے ہال میں بھی ہوتے ہیں ور جہاں شرکا کی تعداد زیادہ ہو یا  چرچ کا ہال چھوٹا ہو وہاں  کھجوروں کے اتوار کی عبادت کھلی جگہوں پر شامیانے لگا کر بھی کی جاتی ہے۔

آج صبح پاکستان بھر کے گرجا گھروں میں مسیحیوں نے روایت کے مطابق کھجور کی ڈالیاں ہاتھوں میں پکڑ کر  شرکت کی۔ بعض علاقوں میں مسیھی بستیوں مین پام سنڈے کے جلوس بھی نکالے گئے جن میں بچوں بڑوں، مرد و خواتین نے کھجور کے پتے ہاتھوں مین اٹھا کر یسوع المسیح کی یروشلم آمد کی خوشی کے اظہار پر مبنی گیت گائے۔

گرجا گھروں مین پام سنڈے کی مناسبت سے پاسٹروں نے انجیل مقدس سے وہ اقتباسات پڑھے جو حضرت یسوع المسیح کی یروشلم آمد کے واقعات سے متعلق ہیں۔ اس موقع پر خوشی کے اظہار کے خصوصی گیت گائے گئے۔

 لاہور میں کوٹ لکھپت میں کھجوروں کے اتوار کے جلوس مین مسیحی ایمانداروں کی بڑی تعداد نے کھجور کی ڈالیوں کے ساتھ شرکت کی۔ جلوس کی قیادت پاسٹر  جان ایڈی اور پاسٹر ریچل جون نے کی۔ لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی مسیحیوں نے پام سنڈے کے جلوس نکالے  سب سے بڑے جلوس یوحنا آباد ور بہار کالونی مین نکالے گئے۔

سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل  میں پام سنڈے کی عبادت کا مرکزی اجتماع

رومیل الیاس: آج  شہربھرمیں مسیحی برادری پام سنڈےجوش و جذبہ سےمنانےمیں مصروف رہی۔ سیکرڈہارٹ کیتھیڈرل چرچ ریگل چوک اور این ایس پی چرچ کریم نگر میں پام سنڈے کی خصوصی عبادت کااہتمام کیا گیا۔ آرچ بشپ آف لاہوربشپ سبیسٹین فرانسس شا  کی قیادت میں پام سنڈےکی عبادت انجام دی گئی جس مین مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 مسیحی برادری کی جانب سے کریم نگر میں پام سنڈے کا جلوس نکالا گیا،پام سنڈے جلوس پاسٹر گلزار کی قیادت میں نکالا گیا۔

 خیال رہے کہ  پاکستان میں پام سنڈے کو کھجوروں کا اتوار کہا جاتا ہے۔مسیحی مرد و خواتین اور بچے ہاتھوں میں کھجوروں کی ڈالیاں تھامے شریک ہوئے ،جلوس میں مسیحی بچوں کی جانب سے خصوصی گیت پیش کیے گئے۔گرجاگھروں میں سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے۔